• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: اے این پی کے رہنماء ملک عبید اللّٰہ کاسی کے قتل کےخلاف مظاہرے


کوئٹہ میں اے این پی کے رہنما ملک عبید اللّٰہ کاسی کے قتل کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔ ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملک عبید اللّٰہ کے مبینہ اغواء اور قتل کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

مظاہرین نےمنان چوک اور عالمو چوک کو بلاک کردیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے  ملک عبید اللّٰہ کاسی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملک عبید اللّٰہ کے مبینہ اغواء اور قتل کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کی پناہ گاہوں پر گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملک عبید اللّٰہ کے اغواء اور قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین