• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی حکمرانی اور انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی رہنا چاہیے، یو اے ای

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یو اے ای کے مستقل مندوب جمال المشراخ(تصویر سوشل میڈیا)۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یو اے ای کے مستقل مندوب جمال المشراخ(تصویر سوشل میڈیا)۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مستقل مندوب جمال المشراخ نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی رہنا چاہیے۔

دبئی سے جاری اپنے بیان میں یو اے ای کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کےلیے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔ 

اماراتی مندوب نے مزید کہا کہ غزہ کی حکمرانی اور انتظام فلسطینیوں کے ہاتھ میں رہنا چاہیے۔ 

اماراتی حکام کے مطابق مسئلے کا حل دو ریاستی فارمولے کے تحت نکالا جانا ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید