لاہور (نیوز ایجنسی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں کر سکے تو اب نئے کیس میں الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتاہوں اگر راولپنڈی کے شیطان اور جہلم کے ڈبو کے پاس شہبازشریف کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اور مجاہدین کو سلام پیش کرتاہوں جنہوں نے دوسالوں میں قربانی و جدوجہد کی عمدہ مثالیں پیش کیں جو پہلے نہیں ملتیں،بھارت اور مودی نے ظلم و بربریت جو کشمیر میں برپا کررکھی ہے اس کی مزمت کرتے ہیں، ہم شرمندہ ہیں پاکستانی حکومت ظلم و بربریت کے خلاف کشمیر کاذ کی جدوجہد کے لئے دو سالوں میں پاکستان کے کردار کو برقرار نہیں رکھ سکی۔