اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ رحیم یار خان میں ہندو مندر پر حملہ محض قابل مذمت نہیں بلکہ ہمارے آئین اور ہمارے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کل سے رحیم یار خان پولیس کیساتھ رابطے میں ہے تاکہ مجرموں کیخلاف کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے، رپورٹ ملی فالو اپ ہو رہا ہے ،ہمارے پارلیمانی سیکرٹری آج ملنے جا رہے ہیں۔