• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کی داسو دہشتگرد حملے کی شدید مذمت


اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو دہشت گرد حملے میں9 چینی شہریوں اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں اور حکومتِ پاکستان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے ارکان ہر قسم کی دہشت گردی کو عالمی امن کے لیےخطرہ سمجھتے ہیں۔

سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث مجرموں، ان کی سرپرستی اور مالی تعاون کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ عالمی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق حکام پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔

سلامتی کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا، دہشت گردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں ہے۔

سلامتی کونسل کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرے کا باعث کارروائیوں کے تدارک کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

تازہ ترین