ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے سوشل میڈیا پر 16 جون کو ایک پیغام میں لکھا کہ ٹوکیو اولمپکس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
نیرج چوپڑا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے ان کی تمام ضروریات کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہ یورپ میں ٹریننگ کررہے ہیں۔
بھارتی کھلاڑی نے کہا کہ سخت ویزا قوانین کے باوجود بھارتی سفارت خانے کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔