• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل: باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے مات دے دی


کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں ایونٹ کے دوسرے اور ہفتے کو کھیلے گئے پہلے میچ میں باغ اسٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم سے کے پی ایل کے میچ کو جیو سوپر پر براہ راست دکھایا گیا۔

ایونٹ کے دوسرے روز کا پہلا مقابلہ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹالینز کے درمیان تھا، جس میں کوٹلی لائنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 169 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

کوٹلی لائنز کی طرف سے احسن علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے، آصف علی اور سیف بدر نے 39،39 رنز بنائے۔

باغ اسٹالینزکی جانب سے محمد عمران اور عمید آصف نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں باغ اسٹالینز نے ہدف 2 گیندیں قبل 5 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

اسد شفیق 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے 29 اور عامر یامین نے 27 رنزبنائے۔

تازہ ترین