• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ ہر محاذ پر ناکام، حکومت سے خیر کی توقع نہیں، مولانا عطاء الرحمٰن

سوات(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے امیرسنیٹرمولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے، موجودہ حکومت سے کسی خیرکی توقع نہیں کی جاسکتی ، آئندہ بلدیاتی اورعام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ پی ڈی ایم کی جاری تحریک منطقی انجام تک پہنچاکر رہیں گے، حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہی ہے۔ بڑھتی ہوئی بیروزگاری اورکمرتوڑمہنگائی تحریک انصاف کی تبدیلی کی شروعات ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی کے ضلعی دفتر مینگورہ میں جمعیت علماء اسلام سوات کے مجلس عاملہ اورتحصیلوں کے امراء ونظماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جے یوآئی صوبہ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش،جے یوآئی کے ضلعی امیرقاری فتحت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ جمعیت علماء اسلام سوات کے سینئرنائب امیرمولانا حجت اللہ، جنرل سیکرٹری مولانا سیدقمر، ڈاکٹرامیرزادہ اوردیگربھی اس موقع پر موجود تھے۔مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا کہ جے یوآئی ایک مضبوط سیاسی ومذہبی قوت ہے۔ جوحقیقی معنوں میں اس ملک کی سیاست میں ایک کلیدی کرداراداکررہی ہے۔

تازہ ترین