کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ملکی تاریخ کے بدترین و تاریک واقعات میں سے ایک ہےسانحہ کوئٹہ کی پانچویں برسی پر پیغام میں انہوں نے 8 اگست 2016 کو کوئٹہ میں شہید ہونے والے 56 وکلاء سمیت 73 معصوم شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ بلوچستان کے انتھائی باشعور و متحرک افراد کے خلاف گھناوَنی سازش تھاسانحہ کوئٹہ کا غم آج بھی تازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پر بنائی گئی جسٹس فائز عیسیٰ تحقیقاتی کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرکے شہیدوں سے ہر روز ناانصافی کی جاتی ہے۔بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ اور رواداری و مساوات کا فروغ ہی پیپلز پارٹی کا منشور ہےدہشت گردی کے نتیجے میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔