بالی ووڈ کےنواب سیف علی خان اور ادکارہ کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کا نام سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹرولنگ کی جارہی ہے۔
کرینہ کپورکی کتاب ’پریگنینسی بائبل‘کے لانچ کے بعد ان کے چھوٹے بیٹے کا اصلی نام سامنے آیا ہے کہ اس معروف جوڑے کے دوسرےبیٹے ’ جئے‘کا اصلی نام’جہانگیر علی خان ‘ہے اور اسے گھر میں پیار سے سب ’ جئے‘ کہہ کر پکارتے ہیں ۔
کرینہ اور سیف کے دونوں بچوں کے ناموں کی مغلیہ سلطنت کے نامور بادشاہوں کے ناموں سے منسوب ہونے کی وجہ سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین سیف اور کرینہ کے بچوں کے ناموں کے بارے میں مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ' اللہ پاک سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کی ایک اور التجا سنیں ، انہیں ایک اور بچہ اورنگزیب بھی دیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور اپنے بچوں کا نام سابق مغل حکمرانوں کے نام پر رکھ کر 21 ویں صدی کا مغل خاندان چلا رہے ہیں۔ تیمور کے بعد جہانگیر ہے۔ مجھے امید ہے کہ سیف خود کو بابر نہیں سمجھتے!
ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ' کرینہ کپور خان کے بیٹوں کا نام کلام ، عرفان ، ذاکر یا کچھ اوربھی ہو سکتےتھےلیکن تیمور اور جہانگیر کیوں؟
صارف نے مزید لکھا کہ’یہ ہندوؤں اور سکھوں کو نیچا دکھانے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ایسا لگتا ہے جیسے کرینہ کپور اورسیف علی خان مغل نامی آئی پی ایل ٹیم شروع کرنے جا رہے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ' پیارےسیف علی خان ، تیمور اور جہانگیر علی خان کے بعد ، آگے کیا ہوگا؟ اورنگ زیب .. !!'