• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ نے کئی بار میری ذاتی ذمہ داری لی، ابھیشیک بچن کا انکشاف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے انھیں اپنے لیے بڑے بھائی جیسی شخصیت قرار دیا، جو مسلسل ان کی اور ان کے اداکاری کے کیریئر کو سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ 

اداکار بننے سے پہلے کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک نے کہا کہ شاہ رخ نے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی کی بلکہ کئی مواقع پر لفظی طور پر ان کی ذاتی ذمہ داری بھی لی، جس میں ان کی آنے والی فلم کنگ بھی شامل ہے۔ 

ایک برطانوی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 50 سالہ ابھیشیک کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اکٹھے کرکٹ بھی کھیلی ہے، فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے میں اتوار کے روز اودے چوپڑا کے گھر جایا کرتا تھا، جہاں، سکندر کھیر اور ریتک روشن اور اودے کے ساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان بھی کبھی کبھار ان کے ساتھ شامل ہوجاتے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ میرے فن اور کیریئر  دونوں کے لیے  بہت زیادہ معاون رہے۔ انھوں نے کہا وہ اور ان کے دوست اداکار بننے کے خواہش مند تھے، اس لیے وہ اکثر شاہ رخ سے اداکاری اور فلمی صنعت کے بارے میں بات کیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ ابھیشیک نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ان کی اپنی کون سی فلم انہیں سب سے زیادہ پسند ہے۔

شاہ رخ نے ابھیشیک کو بتایا کہ انہیں وہ فلم سب سے زیادہ پسند ہے جس پر وہ اس وقت کام کر رہے ہیں۔ جب ابھیشیک نے پوچھا کہ وہ کون سی فلم ہے، تو شاہ رخ نے وضاحت کی کہ اگر اس وقت بنائی جانے والی فلم ان کی پسندیدہ نہیں ہے تو پھر وہ اسے بنا ہی کیوں رہے ہیں؟

ابھیشیک نے کہا کہ یہ نقطۂ نظر انہیں بہت مناسب لگا اور انکی اپنے کام کے بارے میں سوچ نے مجھے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا جو فلم میں اس وقت کر رہا ہوں، وہی میری پسندیدہ ہونی چاہیے۔ جو ماضی میں ہوچکا، وہ اب ماضی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ اور ابھیشیک نے کبھی الوداع نہ کہنا اور ہیپی نیو ایئر جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ دونوں اب ہدایتکار سدھارتھ آنند کی زیرتکمیل فلم کنگ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جو 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید