ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔
امریکی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات ہیں، پاکستان کے دستے کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں متعین ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی دستے مختلف ڈومینز سےتعلق رکھتے ہیں۔