• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ سے شوگر ملز کو ریلیف، وفاقی حکومت نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو چینی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا 3؍ اگست کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا اور کہاکہ چینی کی قیمت پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت طے ہوئی تھی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے پاس قیمت کے تعین کا اختیار نہیں۔ لاہورہائیکورٹ نے چینی کی قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دی تھیں۔

تازہ ترین