• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت اس بات کو سمجھے امن الزام تراشی سے نہیں آئے گا، طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان حکومت اس بات کو سمجھے کہ افغانستان میں امن الزام تراشی سے نہیں آئے گا۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم افغانستان کے امن کو پاکستان کا امن سمجھتے ہیں، کابل میں امن الزام تراشی سے نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ میں کسی فریق کے ساتھ نہیں، امن چاہتے ہیں، پاکستان پر الزام تراشی بند ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر نے افغان حکومت کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کی فوج روزانہ سرنڈر ہورہی ہے تو ہمیں کیوں برا کہہ رہے ہو؟

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی اندرونی اور بیرونی طور پر مستحکم ہے۔

تازہ ترین