• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں شرکت کا موقع دیا جائے، آمنہ مسعود کا بلاول بھٹو کو خط

اسلام آباد (خبر نگار) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرمین پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے آج ہونیوالے اجلاس میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کی درخواست کی ہے, میٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام خط میں آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ وہ کافی سالوں سے انسانی حقوق کے لئے آواز اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے متعدد بار قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں شرکت کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس معاملے میں پارلیمان کو اپنے قواعد و ضوابط پر نظر ثانی کرنی چاہئے تاکہ عوامی نمائندوں سے عوام کم از کم بات تو کر سکیں اور ان تک اپنی مشکلات اور دکھ پہنچا سکے۔

تازہ ترین