• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی نسل کو معاشی بااختیار بنا رہے ہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے، نئی نسل کو معاشی با اختیار بنا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے نوجوانوں کے نام اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے، قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشی خود انحصاری کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، نوجوانوں پر سرمایہ کاری حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے ایتھلیٹس سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے اولمپکس میں سرتوڑ جدوجہد کر کے نوجوانوں کے لیے مثال قائم کی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے وسائل اور مواقع فراہم کریں گے۔

تازہ ترین