• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ اے لیول میں بیٹی علیزے نے غیر معمولی نتائج لا کر والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹی اور شوہر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی ، ساتھ ہی اے لیول میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے پر بیٹی کو سراہا۔


نادیہ خان نے لکھا کہ ’ہماری بیٹی علیزے نے کیمبرج کے اے لیول کے امتحان میں دو اے پلس اور ایک اے حاصل کیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ہونہار و لائق بیٹی شاندار رزلٹ لائی ہے، گڑیا ہمیں قابلِ فخر بنانے کیلئے آپ کا بے حد شکریہ۔

پوسٹ میں نادیہ خان نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارکباد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین