اے لیول اور ووکیشنل بی ٹیک کے نتائج میں اے گریڈز کی بہار آگئی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق اے لیول میں ریکارڈ تعداد یعنی 44 اعشاریہ 8 فیصد طلبہ نے اے اسٹار یا اےگریڈ حاصل کیے۔
انگلینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ کے طلبہ کا اے لیول اور اسکاٹ لینڈ میں ہائر اینڈ نیشنل نتیجہ آگیا، انگلینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ میں طالبات نے پہلی بار زیادہ اے اسٹار گریڈ حاصل کیے، ملک بھر میں مجموعی طور پر ہر5 میں سے دو طلبہ نےاے یا اےاسٹا رگریڈ حاصل کیے۔
گزشتہ برس اےاوراسٹارگریڈلینےوالے طلبہ کی شرح 38.5 فیصد تھی، مسلسل دوسرےبرس کورونا وبا کےسبب طلبہ امتحانات نہیں دے سکے تھے، اساتذہ نے طلبہ کی تعلیمی قابلیت کا اندازہ لگاکر گریڈز کا تعین کیا۔
رواں برس طلبہ کی ریکارڈ تعداد یونیورسٹیز میں داخلےکیلئے رجوع کرے گی، اے گریڈ پاس کرنےوالے 4لاکھ طلبہ کویونیورسٹی میں ’فرسٹ چوائس‘ مل جائے گی۔