• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علالت کے باعث اسپتال میں داخل پاکستانی اداکارہ نمرہ خان کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے بتایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ درد اور تکلیف کی شدت میں شدید اضافہ ہوگیا ہے، آپ لوگوں سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے۔

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے اپنی سائیڈ پوز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’درد کی شدت برداشت سے باہر ہے، اللہ سب کو ہر آزمائش اور تکلیف سے نکالے۔‘

نمرہ خان نے  یہ بھی لکھا کہ ’دل سے آپ سب کیلئے دعائیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز   نمرہ خان نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، سب لوگ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

تازہ ترین