• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: فائرنگ کا واقعہ، سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا مرکزی دروازہ بند رکھنے کا اعلان

تصویر بشکریہ سی این این۔
تصویر بشکریہ سی این این۔

امریکا میں سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر سیکیورٹی گارڈ کے مشتبہ شخص پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنے ہیڈ کوارٹرز کا مرکزی دروازہ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سی آئی اے نے بیان میں کہا کہ سی آئی اے ہیڈکوارٹرز کا فرنٹ گیٹ تاحکم ثانی بند رہے گا۔ ہیڈکوارٹرز آنے  والے آج متبادل راستے استعمال کریں۔ 

ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

ترجمان سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کے واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا میں سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر سیکیورٹی کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق سی آئی اے ہیڈ کوارٹر کے باہر گارڈ نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید