• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: ایلیمیینٹر، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹ سے ہرا دیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

کراچی کنگز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا، کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 190رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 75 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں، جبکہ خوشدل شاہ 27 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے، وارنر 52 بالز پر 75 رنز بنا کر محمد نعیم کی بال پر زمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹِم سیفرٹ 8 بالز پر 16 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

جیمز ونس 4، سعد بیگ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان خان 18 جبکہ محمد نبی نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔

عباس آفریدی 2، حسن علی صفر، خوشدل شاہ 27 میر حمزہ 2 رنز بنا سکے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ایلیمیینٹر میچ کے لیے کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندر کے حارث رؤف نے 3 اور کپتان شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں لیں جبکہ زمان خان، شکیب الحسن اور محمد نعیم نے 1، 1 وکٹ لی۔

لاہور قلندرز ٹیم

لاہور قلندرز کی ٹیم شاہین آفریدی (کپتان)، کوسل پریرا (وکٹ کیپر)، فخر زمان، محمد نعیم، عبداللّٰہ شفیق، بھانوکا راجہ پکسا، شکیب الحسن، آصف علی، سلمان مرزا، زمان خان، حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگز ٹیم

کراچی کنگز کی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، فواد علی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ شامل ہیں۔

شکیب الحسن نے میچ سے متعلق کیا کہا؟

اس سے قبل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کے اب میچز بڑے اہم ہیں کراچی کنگز اچھی ٹیم ہے لہٰذا بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف ہمارا میچ بہت اہم ہے، کراچی کنگز ایک بہت اچھی ٹیم ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہو گی، اس وقت جیت ہی ہمارا ٹارگٹ ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی متحرک اور پرجوش ہیں، انہیں اگلے میچز کی اہمیت کا اندازہ ہے، چیلنجز کا سب کو پتہ ہے اور ان سے نمٹنے کے منتظر ہیں۔

شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں اس سے پہلے بھی پی ایس ایل کھیل چکا ہوں، میں جب بھی پی ایس ایل میں آیا یہاں تجربہ اچھا رہا ہے، پی ایس ایل 10 برسوں میں پہلے سے بہت بڑی ہوئی ہے اور میں نے اس میں بہتری ہوتے دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کا ماحول بہت شاندار ہے، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے خلاف کھیلتا رہا ہوں، اب میں ان فاسٹ بولرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہا ہوں، ہمیں ایک دوسرے کو جاننے کا موقع مل رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید