وزیرِاعظم شہباز شریف سے ہچیسن پورٹس کے سی ای او ایرک اپ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 3 دہائیوں سے ہچیسن پورٹس کی سرمایہ کاری پاکستانی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بندرگاہوں پر جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے جس میں ہچیسن پورٹس کا اہم کردار ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی بندرگاہوں پر کسٹمز اسسمنٹ کے لیے جدید اسکینرز کے قیام میں ہچیسن پورٹس کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پالیسیوں کو سرمایہ کار دوست بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایرک اپ نے مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔