• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی شہری نے 96 چمچے اپنے جسم پر چپکا کر تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

ایران سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے جسم پر 96 چمچے بیلنس کرکے تیسری بار گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

54 سالہ ابوالفضل صابر مختاری نے دراصل 2021 میں اپنے جسم پر بہت زیادہ 85 چمچے بیلنس کر نے کا ریکارڈ قائم کیا، جسے انھوں نے 2023 میں  88 اسپونز بیلنس کر کے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ 

تاہم  ابوالفضل صابر مختاری نے اب تیسری بار اپنا ہی ریکارڈ 96 اسپونز بیلنس کرکے توڑ دیا۔ 

تین بار ریکارڈ توڑنے والے مختاری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ بچپن سے ہی اپنی جلد پر چیزیں چپکا رہے ہیں، لیکن کئی سالوں تک پریکٹس اور کوششوں کے بعد اب وہ اس قابل ہوئے کہ اپنے ٹیلنٹ کو موجودہ حد تک ڈیولپ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کوئی بھی چیز جیسے کہ پلاسٹک، شیشہ، فروٹ، پتھر، لکڑی اور ایک مکمل انسان کو بھی جس کی ایک سطح ہو وہ اسے اپنے جسم سے چپکا سکتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید