• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنائے جانے کا امکان


چیف جسٹس پاکستان، جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کو جسٹس مشیر عالم کی ریٹائرمنٹ کے باعث خالی ہونے والی نشست پر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

تقرری کی صورت میں جسٹس عائشہ ملک پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج ہوں گی۔

تازہ ترین