• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

16 اگست سے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا نے اس ضمن میں سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری میں پیڑول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا کی سمری میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل میں 1، 1 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ وزیرِ اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین