نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان میں بہت انجوائے کیا، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا۔
لاہور میں مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کے دوران ڈیرل مچل نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے کی بہت خوشی ہے، فائنل کے منتظر ہیں، ہمارے پاس بھی بہترین اسپنرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت زیادہ ٹریولنگ کرنا پڑتی ہے، ہم اس کے عادی ہیں، میں ٹورنامنٹ کے شیڈول پر کچھ نہیں کر سکتا یہ آئی سی سی کا فیصلہ ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر پُرجوش ہوں، ایونٹ پہلی مرتبہ کھیلوں گا یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فائنل میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے، بھارت کو دباؤ میں لائیں گے۔
ڈیرل مچل نے یہ بھی کہا کہ ہم یہاں ایک ماہ سے ہیں ہم نے اس دوران بہت انجوائے کیا ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا۔