امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی قیادت پر فلسطینی علاقے چھوڑنے پر زور دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے لیے یہ غزہ چھوڑنے کا وقت ہے، یہ آخری وارننگ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو فوری رہا کرے، یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ایک خوبصورت مستقبل انتظار کررہا ہے۔