• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: ’پاکستانی شائقین فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپورٹ کریں گے‘

پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہم فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل سے متعلق  شائقین کرکٹ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ کھیلا گیا۔

 شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پورے ٹورنامنٹ میں انتظامات بہت اچھے تھے۔

شائقین نے قومی ٹیم سے ایک مرتبہ پھر امید باندھ لی اور کہا کہ امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ اچھا کھیلے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 50 رنز سے ہرادیا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید