• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قندھار ہوائی اڈے میں محصور افغان فوجیوں نے ہتھیارڈال دیے، طالبان


 افغان طالبان کا کہنا ہے کہ قندھار کے ہوائی اڈے میں محصور افغان فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ تین دن سے ایئرپورٹ کا محاصرہ کیا ہوا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہوائی اڈے میں محصور افغان فوجیوں نے آج ہتھیار ڈال دیے۔

اس سے قبل کابل ایئر پورٹ سے اڑنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خوف اور مایوسی میں مبتلا افغان شہریوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے طیاروں پر لٹکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

طیاروں سے افغان شہریوں کی لٹکنے کی کوشش میں پرواز بھرنے والے امریکی طیارے سے لٹکے 3 افراد گر کر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے نے اڑان بھری تو پہیے میں گھسے 3 افراد نیچے گر گئے۔

تازہ ترین