• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکا، ماوا کی فروخت، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی و دیگر کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گٹکا، ماوا کی روک تھام نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری سندھ، آئی جی پولیس سندھ اور دیگرکو 16ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ درخواست گزار مزمل میئو نے دائر درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ ویگرافسران کو کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلع ایسٹ کے تمام ایس ایچ اوز کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے کیونکہ ضلع ایسٹ کے ایس ایچ اوز، ہیڈ محررز مضر صحت ممنوع شدہ گٹکا، ماوا کی تیاری اور فروخت میں ملوث ہیں۔ عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جارہا اور ضلع ایسٹ میں متعددفیکٹریوں میں گٹکا، ماوا تیار ہو رہا ہے۔

تازہ ترین