• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کی سرکاری عہدیداروں کو کام پر آنے کی ہدایت


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے سرکاری عہدیداروں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان قیادت نے سرکاری عہدیداروں کو کام پر واپس آنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے سب کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی معمول کی زندگی پورے اعتماد سے شروع کرنی چاہیے۔

افغان میڈیا نے کہا کہ دو دن کے وقفے کے بعد کابل کی سڑکوں پر افغان ٹریفک پولیس اہلکار نظر آنے لگے۔

طالبان کی شوریٰ کے رکن نے افغانستان ریڈیو ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹر کابل کا دورہ کیا ہے۔

افغان طالبان نے ریڈیو کابل کا انتظام پہلے ہی سنبھال رکھا ہے، جہاں سے فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی یعقوب کا آڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔

مولوی یعقوب نے اپنے پیغام میں کہا کہ طالبان خاص طور پر کابل میں کسی کے گھر میں داخل نہ ہوں۔

تازہ ترین