• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تیز ہوائیں، سردی بڑھ گئی، کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 14.5 ریکارڈ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شہرِ کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر  درجۂ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستان جوہر میں درجۂ حرارت 11.9 جبکہ شارع فیصل پر 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت 14.5 اور بن قاسم میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات  کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجۂ حرارت 9 سے 10 رہا ہے، آج کراچی میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن میں بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنے کا امکان، کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد

دوسری جانب وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں شام اور رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید