• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمانتھا پربھو چکن گونیا سے صحتیاب ہو کرسوشل میڈیا پر چھا گئیں، نئی ویڈیو وائرل

سمانتھا روتھ پربھو--- فائل فوٹو
 سمانتھا روتھ پربھو--- فائل فوٹو

 سوشل میڈیا پر بہت زیاددہ سرچ کی جانے والی ہندوستانی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو چکن گونیا سے صحت یاب ہو گئیں، ان کی نئی ویڈیو کو فینز نے سراہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو اسٹار سمانتھا روتھ پربھو جو اکثر مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا کرتی ہیں، خواہ وہ اُن کی صحت سے جڑے معاملات ہی کیوں نہ ہوں، وہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام سے جاری ہونے والی نئی ویڈیو جس کا ٹائٹل ہے 2025ء میں تیار ہوں۔


اس ویڈیو میں سمانتھا روتھ پربھونے اپنے فیشن کے کچھ اچھے لمحات فینز کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور کہا ہے کہ 2024ء مجھے بہت سی خوشیا ں دے کر گیا، اب نئے سال 2025ءکے لیے تیار ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چکن گونیا سے صحت یاب ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے، جسے اب تک 7 لاکھ سے زائد فینز نے دیکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمانتھا پربھو بیمار ہونے سے پہلے ایکشن ڈرامہ سیریز سیٹیڈل ہنی بنی میں نظر آئی تھیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کے شوٹنگ کے دوران بیمار ہو گئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید