• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران دوسروں کے نام پاناما لیکس میں لکھوا رہے ہیں، پرویز الٰہی

The Government Written Others Names In Panama Leaks Pervez Elahi
مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ حکمران خود سے توجہ ہٹانے کیلئے دوسروں کے نام پاناما لیکس میں لکھوا رہے ہیں،حکمران قرضے معاف کرانے والوں کا احتساب کرنا چاہتے ہیں تو کیوں نہیں کرتے ،پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن متحد ہے۔

لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کے کسی فرد کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں،مونس الہٰی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے نام حکومت کا میڈیا سیل لکھوا رہا ہے۔

ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، ٹی او آرز پر دستخط کرنے والی اپوزیشن کی کوئی جماعت ، حکومت سے ملی تو اس کا سیاست میں نام ونشان نہیں رہے گا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف قرضے معاف کرانے والوں کے کڑے احتساب کی باتیں کرتے ہیں، انہیں احتساب سے کس نے روکا ہے۔
تازہ ترین