جنوبی وزیرستان اپر کے مکین بازار میں موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق زخمیوں کو مکین کے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔