• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ

فوٹو: بشکریہ کرک انفو
فوٹو: بشکریہ کرک انفو

پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 290  رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ 

دوسرے دن انگلینڈ کے گس اٹکنسن نے 34 اور جوش ٹنگ نے ایک رن کے ساتھ کھیل کا دوباہ آغاز کیا اور گزشتہ رات کے 248 رنز کے ٹوٹل میں مزید 42 رنز کا اضافہ کردیا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کی آخری وکٹ اٹکنسن کی گری جو 45 رنز بنا کر علی عثمان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

خراب روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل روکا گیا تب تک انگلینڈ کی ٹیم نے 9 وکٹوں پر 248 رنز بنائے تھے۔ 

علاوہ انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں جیمی اسمتھ اور جارڈن کوکس نے نصف سنچریاں بنائیں، اسمتھ 61 اور کوکس 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں بین ڈکٹ اور لارینس نے 17، 17 جبکہ ہیری بروک نے 15 اور جوفرا آرچر نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 جبکہ خرم شہزاد اور علی عثمان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ تین میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید