لاہور(نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے دورے پرروانہ ہو گئے ہیں۔ وہ غیر ملکی فلائٹ کے ذریعے کراچی سے روانہ ہوئے، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دبئی میں مختصر قیام کریں گے جس کے بعد امریکہ چلے جائیں گے جہاں امریکی حکام سے افغانستان میں قیام امن، سفارتی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات، پاکستان کے مستقبل کے تعلقات اور ملک کی سیاسی صورتحال اکےحوالے سے تفصیلی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔