• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو 23  مارچ کو ایوارڈ دیا جائےگا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن مجید کی سورہ المائدہ کی آیت بھی شیئر کی۔

سورۂ مائدہ کی شیئر کردہ آیت میں کہا گیا کہ ’جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا‘

یاد رہے کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو نے ٹرین سے گرنےوالے شخص کی جان بچائی تھی۔

عمران خان نے کانسٹیبل کی پُھرتی کی داد دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

تازہ ترین