• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے دورِ کپتانی کا یادگار قصہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے دور کے چند قصے تو زبان زد عام و خاص رہے ہی ہیں تاہم کرکٹ میچ کے دوران 12  سالہ لڑکے کا گلا دبوچنے کا قصہ کم و بیش ہی خبروں کی زینت بنا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں جنگ اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے اس یادگار واقعے کو شیئر کیا۔

1982 میں کراچی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا چھٹا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس دوران تماشائیوں میں موجود ایک 12 سالہ لڑکا میدان میں آ گیا۔

90 اور اس سے قبل کی دہائی میں اسٹیڈیم  میں تماشائیوں کا کھیل کے میدان میں آکر کھلاڑیوں سے مصافحہ اور بات چیت کرنا عام بات تھی، لیکن عموماً تماشائیوں کا اپنے پسندیدہ کھلاڑی تک پہنچنا اس وقت ناممکن ہوجاتا جب وہ گراؤنڈ اسٹاف یا پولیس کے ہاتھ لگ جاتے۔

مذکورہ میچ میں بھی ایک 12 سالہ لڑکا میچ کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اسٹیڈیم میں کُود آیا، یہ لڑکا پولیس اور گراؤنڈ اسٹاف کے ہاتھ تو نہیں آیا لیکن کپتان عمران خان کے ہاتھ لگ گیا۔

’جنگ‘ میں شائع تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان نے لڑکے کا گلا پکڑ رکھا ہے۔

اُس وقت کی شائع شدہ خبروں کے مطابق عمران خان نے لڑکے کا گلا دبوچ کر اُوپر کی طرف اٹھا لیا، عمران خان کی گرفت اتنی مضبوط تھی کہ اس لڑکے کے لیے خود کو چھڑانا مشکل ہو گیا تھا۔

تازہ ترین