وزیراعظم عمران خان نے زخمی ہونے کے باوجود ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل قیصر شکیل کو ان کی فرض شناسی پر وزیر اعظم ہاؤس بلاکر شاباشی دی اور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
زخمی ٹریفک پولیس اہلکار سےملاقات میں عمران خان نے کہا کہ آپ کی فرض شناسی کو بہت لوگوں نے سراہا، آپ کے اس ایک احسن اقدام سے پولیس کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک آدمی اٹھتا ہے ، عوام کیلئے کھڑا ہوتا ہے اور قربانی دیتا ہے تو پولیس کا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار قیصر شکیل 9 جون کو دورانِ ڈیوٹی موٹرسائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور دو دن کے آرام کے بعد سے ہی اپنے فرائض سرانجام دینے ڈیوٹی پر آگئے تھے۔