پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پے در پے واقعات ہمارے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے واقعات معاشرتی انحطاط کی انتہا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں پے در پے واقعات ہمارے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ طاقتور ہو یا کمزور، قانون پر عملدرآمد کا رواج پیدا کرنا ہوگا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بیماری دور کرنے کے لیے قانون کا زوردار طریقے سے نفاذ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد، اخلاقی قدروں پر عمل کے بغیر اس بیماری کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔