• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا سےن لیگی ایم این اے چوہدری حامد حمید کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے این اے 66 سرگودھا سے عام انتخابات میں کامیاب قرار پانے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید کو نااہل قرار دینے کا الیکشن ٹریبونل فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے،چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو اپیل کنندہ حامد حمیدکے وکیل نے موقف اپنایا کہ جن اثاثہ جات کو چھپانے کے الزام میں ان کے موکل کو نااہل کیا گیا ہے وہ تو ان کی ملکیت ہی نہیں،کوہ نور ٹکسٹائل مل اور میاں انٹر پرائزز ان کی ملکیت نہیں بلکہ وہ حصہ دار تھے اور یہ حصہ داری 2011میں ختم ہوگئی تھی،مذکورہ اثاثو ںکے مالک کے ذمے ان کی رقم تھی اور جب انھوں نے رقم کے حصول کے لئے قانونی چارہ جوئی کی تو ان کے خلاف اثاثے چھپانے کا مقدمہ بنادیا گیا،فاضل عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے چوہدری حامد حمید کو اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل قرار دینے کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم کردیا ہے،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین