• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم، گھروں میں لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 15 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی کار اور موٹر سائیکل اڑا لی گئی۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ کھجوروالی گلی میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرعلی زین سے اس کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی پی15-5652 چھین کرلے گئے، تھانہ صادق آبادکے علاقہ مری روڈپردوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرمحمدزعیم سے موبائل ،14 ہزارروپے اورموٹرسائیکل کی چابی چھین کرلے گئے،تھانہ بنی کے علاقہ بھٹہ نیک عالم میں دو موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرعدیل احمدسے دو موبائل اورچالیس ہزارروپے چھین کرلے گئے، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ریلوے سکیم 9میں گھر کے باہربیٹھے عمران اسلم سے دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرموبائل چھین کرلے گئے، تھانہ صدربیرونی کے علاقہ ڈھوک امام دین میں ایک موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر آفاق احمدسے موبائل ،ساڑھے چھ ہزارروپے ،شناختی کارڈاوراس کے دوست سے موبائل چھین کرلے گیا۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مارگلہ میں اللہ دتہ کے گھرتین ڈاکوداخل ہوئے جواسلحہ کی نوک پر25ہزارروپے اورتین تولے وزنی طلائی زیورات چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ حسن کالونی میں علی محمدکے گھرسے دومسلح ملزمان گن پوائنٹ پردوموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ کہوٹہ کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوارملک ساجدمحمودسے اسلحہ کی نوک پرساڑھے تین لاکھ روپے چھین کرفائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ کے ہاسٹل میں غلام عباس کالیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپورروڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارابراہیم سے موبائل مالیتی ایک لاکھ80ہزارروپے چھین کرلے گیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں نامعلوم چورحسیب احمدکے کمرے سے لیپ ٹاپ،موبائل اور19ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں خان ہاؤس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارالطاف حسین کاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارمیں 10محرم الحرام کے جلوس میں شریک غضنفرعباس اوراظہرحسن کے موبائل چوری ہوگئے،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ نواب کالونی میں نامعلوم چورعمران حسین کے گھرکے تالے توڑکرطلائی زیورمالیتی 55ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مری روڈپر دوموٹرسائیکل سوارعادل شفیق سے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھاسنگھ سٹیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواراظہرمحموکی اہلیہ کاہینڈبیگ چھین کرلے گیاجس میں دوموبائل اور10ہزارروپے تھے،تھانہ بنی کے علاقہ میں 10محرم الحرام کے جلوس میں شریک علی سجادکاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپرممتازکی جیب سے موبائل نکال لیاگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ لکھوروڈپرحامدانورکے اینٹوں کے ٹھئے سے15سواینٹیں چوری ہوگئیں۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحمت آبادمیں افضل کے مکان میں چھت کے راستے نامعلوم چورداخل ہوئے جوسارھے تین لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک پیربخش میں واجدمحمودکے گھرسے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں چوکیدارریاض کاموبائل اور45ہزارروپے چوری ہوگئے۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ڈھوک وجن میں حافظ قیصراشفاق کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورپچاس ہزارروپے اورطلائی زیورات مالیتی پچاس ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ مارگلہ میں پھل حسین شاہ کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورطلائی زیورات مالیتی 12لاکھ 10ہزارپانچ سوروپے اور37ہزارروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹیکسلاچوک میں اسرارحسین کی جیب سے موبائل اور77ہزارروپے چوری کرلئے گئے۔تھانہ صدرواہ کے علاقہ سادات کالونی میں سیدوسیم حسن کاظمی کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چور8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے،تھانہ گوجرخان کے علاقہ گلیانہ موڑپرالنورملک شاپ سے دوموٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر14ہزارروپے چھین کرلے گئے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ لکھن میں مظہرحسین کے گھرسے ساڑھے تین لاکھ روپے چوری ہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ کھڑکن میں عاطف حسین کی دوبھینسیں چوری ہوگئیں۔تھانہ آئی نائن کے علاقہ آئی جے پی روڈپر دونامعلوم ملزم شاہد سے موبائل چھین کرلے گئے، تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون مرکزمیں میں قسمت خان سے موبائل چھین لیاگیا، تھانہ کورال کے علاقہ کھنہ میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر راشد سے نقدی اور موبائل چھین کرلے گئے ، تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ پاکستان ٹاؤن میں شعیب افتخارکے گھر کے تالے توڑکرنامعلوم چور لیپ ٹاپ ،طلائی زیورات ،نقدی کل مالیتی دس لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ، تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں سعد اور تھانہ سبزی منڈ ی کے علاقہ سے فہد کی موٹرسائیکلیں اورتھانہ آئی نائن کے علاقہ سے فہیم اقبال کی کار چوری ہوگئی ۔ تھانہ نیو ٹائون کو محمد فیاض نے بتایا کہ کریم کیپٹن عدنان نے ڈلیوری سوٹ دوپٹے مالیتی 2لاکھ 30ہزار کمرشل مارکیٹ سے وصول کئے اور نمبر بند کردیا۔
تازہ ترین