افغان طالبان نے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کردی ہے۔
کابل میں افغان طالبان کمانڈر نے ایئرپورٹ پر انخلا کرنے والوں سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں طالبان کمانڈر نے ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے والے افغانوں کو ملک میں رہنے کی تلقین کی۔
طالبان کمانڈر نے کہا کہ افغانستان سب کا ہے، شہری ملک چھوڑ کر کہیں نہ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلا وجہ ملک چھوڑنا دانشمندی اور غیرت نہیں ہے۔