فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر راناثناء ﷲ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے جمہوریت کے نام پر قوم کے3سال ضائع کئے ہیں۔ میڈیاپر جھوٹ بولنے والوں کے پاس3سالہ کارکرردگی بتانے اور پاس سچ بولنے کیلئے ایک لفظ بھی نہیں۔پی ٹی آئی کاالٹراسائونڈ ہوچکاہے وہ عام انتخابات اورعوام کے قابل نہیں رہی تیسرے درجے کی جماعت ثابت ہوگی۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عوام حکومتی کرداراورملکی نظام میں ناکامی سے پہلے ہی آگاہ ہیں اسکے باوجود مسلم لیگ (ن) اپنا موقف پیش کرنے کیلئے اُنکی عدالت میںجارہی ہے۔ اسے احتجاجی تحریک بھی کہاجاسکتا ہے اور عام انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی۔ 100فیصداُمیدہے کہ پی ٹی آئی عوام کومطمئن نہیں کرسکتی۔ مہنگائی سے غریب عوام کوزندہ درگوکردیاگیاہے کسی کو3روپے کابھی فائدہ نہیں نقصان ناقابل برداشت ہواہے۔ ایسے حالات میں عوام اُسے مزیدکس طرح برداشت کرسکتے ہیں؟ آئندہ چندماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے، حکمران میاں نوازشریف اوراُن کی صاحبزادی مریم نوازسے خوفزدہ ہیں اس لئے24گھنٹے اُن کانام لیا جاتا ہے دونوں جھوٹے مقدمات اورملک ارشدجج مرحوم کی سزائوں میں سرخرو ہونے والے ہیں جبکہ اُن سمیت دیگرارکان کیخلاف قائم کئے گئے کیسزکی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔