• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن: جائیداد کا تنازعہ، نوبیاہتا جوڑا قتل

پاکپتن میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرا قتل جائیداد کے تنازعہ پر ہوا، پولیس نے مقتول کےبھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کےمطابق تھانہ رنگ شاہ کے موضع چک ون ای بی کے رہائشی فیاض نے 6 ماہ قبل نمرا نامی لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی، دونوں کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے فیاض کے بھائی ارشاد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، اور ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کےمطابق محبت کی شادی کرنے والے جوڑے کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید