• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاق شوگر ملز کو بھجوایا گیا انکم ٹیکس نوٹس معطل

لاہور ہائیکورٹ نے اتفاق شوگر ملز کو بھجوایا گیا انکم ٹیکس وصولی کا نوٹس معطل کر دیا، عدالت نے کمشنر اِن لینڈ ریونیو کو اتفاق شوگر ملز کی زیر التوا اپیل پر 30روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جوادحسن نے اتفاق شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ کمشنر اِن لینڈ ریونیو نےرواں سال 31مئی کو 2ارب 33کروڑ روپے سے زائد کے نوٹس بھجوائے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ آمدن کے برعکس انکم ٹیکس نوٹسز کےخلاف اِن لینڈ ریونیو کے پاس اپیل کی ہےجس کا فیصلہ جاری نہیں ہوا، استدعاہے کہ اِن لینڈ ریونیو کی جانب سے بھجوائے گئے انکم ٹیکس نوٹس پر عمل درآمدمعطل کرنے کا حکم دیا جائے ۔

تازہ ترین