• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ پرفارمرز کیمپ: شاہین آفریدی نے گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نےٹاپ پرفارمرز کے کیمپ میں گراؤنڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل کھیلنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر خصوصی طور پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے ملاقات کےلیے آج صبح ہی لاہور پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے ملاقات سیشن میں شرکت کی اور ہیڈ کوچ سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن اور شاہین آفریدی کی ملاقات میں مستقبل کے پلانز پر بات چیت کی گئی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید