• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، افغان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، چین

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ میں مدد جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چین کو یقین ہے کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک سہ فریقی چین، افغانستان، پاکستان وزرائے خارجہ ملاقات کے نتائج پر عملدرآمد کر رہے ہیں، چین دونوں ممالک کے تعلقات کی بہتری و ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین، علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تشکیل پر کام کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید