• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت "مقدر کا سکندر" فلم بنارہی تھی، مگر مودی سرینڈر ثابت ہوئی، پون کھیرا

مودی سرکار مسلسل اپوزیشن جماعت کانگریس کے نشانے پر ہے، راہول گاندھی کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیرا نے بھی نریندر مودی پر طنز کے تیر چلا دیے۔

پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت 11 سال سے "مقدر کا سکندر" فلم بنا رہی تھی، لیکن یہ فلم تو "مودی کا سرینڈر" ثابت ہوئی، نام نریندر ہے کام سرینڈر۔

بھارتی سیاستدان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک درجن مرتبہ کہ چکے ہیں کہ انہوں نے تجارت کو بنیاد بنا کر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، لیکن وزیراعظم مودی کی جانب سے اس پر اب تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر بھی بھارتی وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان جنگ بندی سے متعلق فون کال کا کارٹون جاری کردیا، کانگریس مسلسل مودی حکومت کی ناکام سفارت کاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید